ابنا: اس کانفرنس کا مقصد ایرواسپیس کے سسٹموں کے لئے ہارڈ ویر اور سافٹ ویر بنانا، چیلنجوں اور انہیں حل کرنے کے طریقہ ہائے کار پرکام کرنا، سسٹموں کی مرمت اور نگھداشت اور ان کی جدید کاری ہے۔ اس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ایرانی ایرو ناٹکس صنتعوں کے مینجننگ ڈائرکٹر منوچہر منطقی نے کہا کہ ایویانیکس کے شعبے میں ایرانی ماہرین کی توانائياں نہایت اعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین نے جنگي اور سول طیاروں کے اورہال اور بنیادی مرمت کے شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کی مہارت کی مستقبل میں علاقے اور عالمی سطح پر بڑی مانگ ہوگي۔ انہوں کہا کہ انشاء اللہ اسلامی جمہوریہ ایران مستقبل قریب میں ایروناٹکس اور ایویانیکس میں عالمی سطح پر ایک ترقی یافتہ ملک شمار ہونے لگے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169